کراچی: (نامہ نگار289755_45396015) شہر قائد کی رونقیں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ بحال ہوتی جا رہی ہیں۔ خوف کے بادل چھٹنے سے ملک کے معاشی حب میں کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر میں بھتہ خوری میں 95 فیصد تک کمی آنے سے سرمایہ کاری کو جہاں فروغ ملا ہے، وہیں شہریوں کی جانب سے 70 ارب روپے مالیت کی عید خریداری سے منصوعات کی فروخت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جس سے تاجروں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع کیلئے مجموعی طور پر 90 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ مصنوعات کی فروخت توقعات سے بھی بہت زیادہ رہی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے حالات میں بہتری آ رہی ہے۔ مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملنے کی امید ہے۔