357643_15440896نیو کراچی میں بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی، دو افراد جاں بحق ہو گئے، جھلس کر زخمی ہونے والے دو افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی:  نیو کراچی میں شفیق موڑ پر واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال میں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ جھلس کر زخمی ہونے والے دو افراد کو برن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ دھماکے سے فیکٹری کی چھت متاثر ہوئی اور عمارت کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا