کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں میاں بیوی سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے۔

سہراب گوٹھ پل کے نزدیک فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 41 سالہ یاسین اور 33 سالہ نور بانو کے نام سے کی گئی جو نیو کراچی کے رہائشی اور میاں بیوی تھے۔ کورنگی ڈھائی میں فائرنگ کر کے 41 سالہ شعیب کو قتل کیا گیا۔ ریکسر لائن سے نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے۔