ڈنگہ(الطاف حسن طاہر)ڈنگہ کے نواحی گاﺅں چک لشکری میں راہزنی کی واردات مسلح افراد نے زیورات نقدی موبائل چھین لئے مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق چک لشکری میں محمد شہباز کو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر گن پوائنٹ پر اس سے طلائی زیورات نقدی اور تین عدد موبائل سیٹ چھین لئے اور فرار ہو گئے،واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈنگہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس تھانہ ڈنگہ نے شہباز کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔