ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاک اٹلی لوورز فورم کے جنرل سیکرٹری شیخ بابر منظور جو ان دنوں سپین کے دورے پر ہیں وہ چودہ ستمبر کو پولینڈ روانہ ہو گئے۔ جہاں ان کے آنے کی بے مثال اور فقید المثال تیاریاں کی جا رہی ہیں، پولینڈ کے دورے کی دعوت وہاں کے ممتاز بزنس مین محمد آفتاب اور ان کے دوستوں نے دی ہے۔ شیخ بابر منظور کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ پولینڈ کے بعدجرمنی،سویڈن، چیک ری پبلک،سلوانیہ،رومانیہ،آسٹریا و دیگر ممالک کا دورہ کریں گے یورپ میں ان کی آمد پرشاندارضیافتیںدی جا رہی ہیں، یورپ میں موجود پاکستانیوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن میں بے روزگاری اور غیر قانونی کام جیسے بے شمار مسائل سرفہرست ہیں۔