2آج اسی 62,63کی روشنی میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا
62,63 کو آئین سے نکالنے یا اس میں ردو بدل کی کوشش کی گئی تو حکومت کو سخت مذاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) 17اگست 2017ء پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 2012ء میں آئینی اصلاحات کے لئے شروع کی جانے والی جدوجہد کے نتیجے میں آج ملک کے بچے بچے کو آئین پاکستان یاد ہو گیا ہے،انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 کو آئین سے نکالنے یا اس میں ردو بدل کی کوشش کی گئی تو حکومت کو سخت مذاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آرٹیکل 62,63کی پہچان کروائی ،آج اسی 62,63 کی روشنی میں سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے کرپشن کے باعث نااہل قرار دیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملک مظہر ایڈووکیٹ،حاجی غفور،چوہدری عارف،الیاس علی شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوامی حقوق کی لئے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہچائے گی ،انہوں نے کہا کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے عوامی تحریک کی جدوجہد جاری ہے اورجسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے منظر عام پر آنے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے،