ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ننکانہ صاحب کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کی ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا سر پرائز وزٹ ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر افتخار احمد نے رات تقریباً 2بجے کے قریب ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کی ایمر جنسی کا سرپرائز وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ اور ان کی حاضری کو چیک کیا ڈاکٹر ز ، نرسز سمیت دیگر عملہ کی حاضری پوری ہونے کیساتھ ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے انہوں نے ایمر جنسی وارڈ میں داخل مریضوں سے عملہ کے بارے میں پوچھا کہ عملہ آپ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے میڈیسن آپ کو اندر سے مل رہی ہیں آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا تو نہیں سامنا کرنا پڑارہا جس پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے کہا کہ ہمیں ساری میڈیسن ہسپتال سے مل رہی ہیں کوئی بھی چیز بازار نہیں لانا پڑی اس کے علاوہ انہوں نے ایمر جنسی میں میڈیسن سٹور کا وزٹ بھی کیا اور وہاں پر پڑی میڈیسن کو بھی چیک کیا اس کے بعد انہوں نے مختلف وارڈ ز جن میں میل ، فی میل ، گائنی اور بچوں کی وارڈ اور CCUکا بھی وزٹ کیا اور انہوں نے کہا کہ مریض کی ٹریٹمنٹ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز نا قابل برداشت ہوگی جو کوئی بھی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائیگی انہوں نے ہسپتال کی صفائی بھی چیک کی مریضوں اور ان کے لواحقین کی طرف سے کوئی شکایت نہ ملنے پر ڈیوٹی پر موجود عملہ کو شاباش بھی دی۔ C.E.O Picture 02-06-2017