ننکانہ صاحب( محمد قمر عباس)چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر افتخار احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ میں LHWSاور LHSکو چکن پاکس کے بارے میں بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر افتخار احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ میں LHWSاور LHSکو چکن پاکس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک وبائی مرض ہے جو بچوں سے لیکر جوانوں تک کو ہوجاتا ہے چکن پاکس کا سبب بنے والا وائرس ’’ویر ویسیلازوسٹر ‘‘بہت تیزی سے پھیلتاہے یہ وائرس مریض کے کھانسنے اور چھینکوں سے دوسروں کولگ سکتاہے لیکن اس کے پھیلنے کااصل سبب چکن پاکس کے دانے ہوتے ہیں جن کا لمس دوسروں کو بھی متا ثر کرسکتا ہے اس مرض کی علامات بخار کا تیز آنا 24گھنٹے کے اندر گلابی رنگ کے باریک باریک دانے گچھوں کی شکل میں جسم کے مختلف حصوں پر نکلتے ہیں یہ گچھے 24گھنٹے بعد چھالوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں چوتھے دن چھالے خشک ہو کر کھرنڈ بن کر گر جاتے ہیں اور جسم پر سیاہ رنگ کے داغ چھوڑ جاتے ہیں اور یہ داغ کچھ دنوں بعد علاج کرنے سے ٹھیک ہوجاتے ہیں عام طور پر ایک ہفتے میں مریض کواگر کوئی پیچیدگی پیدانہ ہو تویہ خود بخود ٹھیک ہوجاتے ہیں صرف دانوں کی کھبلی دور کرنے کیلئے کیلا من لوش یا کوئی اینٹی سپیٹک کریم استعمال کریں سیبازول ، فلوراسین ، سوفرامائی سین، ٹیر امائی سین کریم ٹیوب لگائیں کرسٹاسین انجکشن لگائیں بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ بھی لگوائیں۔ C.E.O Iftkhar Picture 01-06-2017