آفن باخ( اصفر مرزا)چوہدری پرویز اور چوہدری نعیم کے بھائ چوہدری شوکت حسین مرحوم جو گزشتہ دنوں قضائے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے بروز اتوار 22اپریل دن 14 بجے پاک دارالاسلام گوینرسٹراسے فرینکفرٹ  میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایصال ثواب کی اس محفل میں بمعہ فیملی  شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ مرحوم کے لواحقین کی جانب سے اپیل ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے گھر میں قرآن پاک کی تلاوت کر کے اس کا ثواب امت محمدی اور بالخصوص چوہدری شوکت حسین کی روح کو ایصال ثواب کر کے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا فرمائیں ۔