imran khanعمران خان نے نواز شریف کو کرپشن کا بادشاہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں نواز شریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ دو نومبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔

پشاور: پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف کو کرپشن کا بادشاہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کرپشن کے بادشاہ نواز شریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ایک طرف نواز شریف اسکے ساتھ زرداری اور مولانا فضل الرحمان ، اسفند یار ولی اور دوسری طرف تحریک انصاف ہے۔ پشاور روانگی سے پہلے اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے کپتان نے حکومت سے کسی بھی طرح کے نہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف سپریم کورٹ میں دفاع کیلئے اٹارنی جنرل نہیں ذاتی پیسوں سے وکیل کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا دو نومبر کو اسلام آباد میں لاکھوں لوگ کرپشن کے خلاف احتجاج کریں گے