11248159_510910422408073_213869003253757478_nبارکھان(نامہ نگار)چےئرمین میونسپل کمیٹی بارکھان سردارزادہ عبدالسلام شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بارکھان کا وزٹ کیا۔ہسپتال کو مکمل طورپر تالے لگے ہوئے تھے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت تمام عملہ اور کلریکل سٹاف بھی غیرحاضر تھے ۔انہوں نے ہسپتال کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے علاج ومعالجہ میں کو ئی بھی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکڑز اور عملہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور عوام کی خدمت کریں۔اور ادویات کے ناجائزاستعمال سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہیں کہ ہسپتال کی ادویات فروخت ہورہی ہیں انہوں کہا جہاں کہیں سرکاری ادویات فروخت ہوتے ہوئے پائی گئیں تو مزکورہ اہلکار کے کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔