سرگودہا ( )ڈسٹرکٹ آفیسر پولیس کیپٹن ریٹائرڈ سہیل احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نبی پاک ؐ کی ولادت تمام مسلمانوں کیلئے بہت بڑی سعادت ہے ۔ مسلمان میلا دپاک ؐ پوری مذہبی عقیدت سے مناتے ہیں ۔ ملک میں دہشت گردی اور بدامنی کی فضا کے پیش نظر مذہبی جلوسوں ‘ اجتماعات اور مجالس محافل میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ضرور ت ہے ۔ داعش او رطالبان سمیت بعض انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے مذہبی تہواروں کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیاجا رہاہے ۔ اس ضمن میں شہریوں او رجلوسوں کے منتظمیں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ وہ آج ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلا س میں اے ڈی سی محمد ذوالقرنین لنگڑیال او رتمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے علاوہ متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈی پی او نے کہاکہ داعش او رطالبان کی طرف سے اولیائے کرام کے مزارات او رعید میلا دالنبی ؐ کے جلوسوں وغیرہ کو نقصان پہنچانے کے تھریڈ کے پیش نظر ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد ویگانگت برقرار رکھنے او رسیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انتہا پسندی کے سخت خلاف ہے ۔ کسی فر قہ کو کسی دوسرے فرقہ کے نظریات میں مداخلت کی اجازت نہیں او ریہ اخلاقیات کے بھی منافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتوں کو ان کے مذموم عزائم میں ہمیشہ ناکامی ہوتی ہے ۔ انہوں نے میلاد النبی ؐ کے منتظمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی مذہبی تقریب ‘ جلوس او رمحافل وغیرہ کے انعقاد کے بارے میں انتظامیہ او رپولیس کے نوٹس میں ضرور لائیں تاکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ڈی پی او نے کہاکہ پولیس امن عامہ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر رہی ہے ۔جلوس کے شرکاء کی مکمل تلاشی لی جائے گی جس کیلئے واک تھروگیٹ او رمیٹل ڈیٹکٹرز کا استعمال کیا جائے گا لیکن منتظمین کو مینوئل طریقے سے تلاشی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کی مشاورت سے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اخلاقی اور مذہبی اقدار کا لحاظ رکھتے ہوئے کسی کی دل آزاری کی بجا ئے اتفاق واتحاد کی فضا کو فروغ دیں ۔ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال سے گریز کیا جائے ۔ کھانے پینے کی ا شیاء کو چیک کر کے استعمال کیا جائے ۔ ا جلاس میں اے ڈی سی محمد ذوالقرنین لنگڑیال ‘ شاہین احسان مغل ‘ بھائی عبدالرحمن ‘ خالد اقبال مسر ت ‘ میاں عبدالجبار ‘ عرفان اللہ ثنائی ‘ احمد مسعود زاہدی ایڈووکیٹ ‘ مشتاق ا حمد شاہ ‘ خواجہ احمد حنیف ‘ شیخ نعیم کپور ‘ مولانا اکرم طوفانی او ردیگر علمائے کرام نے ا ظہار خیال کیا او رانتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔