359333_68653832اسلام آباد:  یوم تشکر پر پی ٹی آئی کے روایتی رنگ جلوہ گر ہو گئے۔ پریڈ گراؤنڈ میں ہر طرف پرچموں کی بہار آ گئی۔ کارکن پارٹی ترانوں پر رقص کر رہے ہیں۔ خواتین بھی پرجوش ہیں۔ جلسے میں کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو دور دراز سے ویل چیئرز پر آئی ہیں۔ لودھراں کے چاچا پی ٹی آئی کو آٹھ دن ہو گئے اسلام آباد آئے ہوئے۔ جہلم سے بھی کئی دیوانے یہاں کئی روز سے آئے ہوئے ہیں۔ ادھر بنی گالا میں بھی آج دن بھر جوش و خروش دیکھا گیا۔ کارکن کچھ دیر قبل عمران خان کے ہمراہ بنی گالا سے پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔ جلسہ گاہ میں خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد کو واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے۔ بنی گالا کے باہر موجود عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ درست تھا، صرف وہی سیاسی مخالفین الزام لگا رہے ہیں جو تین میں ہیں نہ تیرہ میں