JI خوشاب ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر ہونیوالی جھڑپیں اور ان میں شہید ہونیوالے مسلمانوں کا ہر پاکستانی بلکہ امت مسلمہ کے ہر فرد کو شدید افسوس ہے اس صورت حال کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے پاکستان کو ہر صورت میں سعودی عرب کی حمایت کرنی چاہیے جماعت اسلامی اس صورت حال میں سعودی عرب کی حمایت کرتی ہے پاکستان اور ترکی سعودی عرب کی اس صورت حال میں مدد کریں کیونکہ یہ دونوں ملک ہی اس صورت حال کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں وہ دارلاسلام میں رابطہ عوام مہم کے تحت اپنے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے اس میں بغیر تفریق کے ہر ایسے عنصر جو کہ کراچی کا امن تباہ کرنے میں مصروف ہے کے خلاف سخت سے سخت آپریشن ہونا ضروری ہے تا کہ کراچی کا امن بحال ہو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک گیر عوام رابطہ مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر لانا ہے تا کہ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کو اس رابطہ مہم سے بھر پور فائدہ حاصل ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور پنجاب کے علاوہ جہاں بھی بلدیاتی انتخابات ہونگے وہاں پر جماعت اسلامی کا امیدوار کھڑا کیا جائے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وارث جسرہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ضلع خوشاب کے میدانی علاقوں میں شدید نقصانات ہوئے ہیں بلخصوص زمینوں میں بارشی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے زمیندار کی گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ضلع خوشاب کو آفت زدہ ضلع قرار دیا جائے اور زمیندار کے تمام ٹیکس معاف کئے جائیں بعدازاں ڈاکٹر فرید پراچہ نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور انہیں سینیٹر منتخب ہونے کی مبارکباد دی اس موقع پر ملک محمد وارث جسرہ ، مولانا عبدالوہاب، سٹی صدر مسلم لیگ ن حاجی بشیر احمد ، سیکرٹری اطلاعات عصمت اللہ سنبلی، سکندر حیات مجوکہ ودیگر مسلم لیگی اکابرین موجود تھے بعدازاں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مین بازار جوہرآباد میں جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر انتظام لگائے گئے رابطہ عوام مہم کیمپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور رکنیت سازی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔