بحرین (اردو لائن نیوز نیٹ ورک ) پاکستان مسلم لیگ ن بحرین کا ماہانہ اجلاس ،محرق کے ایک مقامی ہوٹل میں صدر Rafaqat Hussain چودھری صاحب کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں جنرل سیکرٹری ندیم حفیظ ، سینئر ممبر بابر رشید صاحب،آرگنائزر سروت سید، فنانس سیکریٹری عامر اشرف بٹ،سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد قریشی ، نئے شامل ہونے والے ممبر میاں محمد انوار اور کامران فاروق نے شرکت کی کچھ ممبر ذاتی مصروفیات اور کچھ آوٹ آف بحرین ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے۔اس اجلاس میں تنظیمی معاملات اور پاکستان کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اس اجلاس میں میاںمحمد انور کو کور کمیٹی کی منظوری کے بعد ٹیم پاکستان مسلم لیگ ن بحرین میں شامل کرنے کا اعلان جنرل سکریٹری ندیم حفیظ نے کیا۔ہم اپنے بھائی میاں محمد انوار کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان کی بہتری کیلئے بھرپور طریقے سے کام کرینگے ۔ مشکل حالات کے باوجود لوگوں کا پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونا قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے نظریے کی جیت ہے۔