بحرین(اردو لائن نیوز نیٹ ورک) پاکستان مسلم لیگ ن بحرین کاایک اہم اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے بحرین میں پاکستان مسلم لیگ ن سینئر ونگ کو منظم کرنے کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،
صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف اور نومنتخب ممبر قومی اسمبلی نورالحسن تنویر صاحب کی طرف سے جاری شدہ نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر نو منتخب عہدیداران کو جاری کر دیئے کر دیئے ،
تفصیلات کے مطابق صدر چوہدری رفاقت، جنرل سیکرٹری ندیم حفیظ ،سینئرنائب صدر ملک افتخار احمد،نائب صدر مصطفی خان ، جوائنٹ سیکرٹری مرزا رفیق جرال ، سیکرٹری آرگنائزر سروت سید ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فیصل محمود، سیکرٹری انفارمیشن شکیل احمد، فنانس سیکرٹری عامر اشرف بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس میاں محمد صغیر ، سوشل میڈیا کوآرڈنیٹراحمد قریشی ، سینئر ممبر راجا بابر رشید ، مبر سوشل میڈیا عامر ملک ، ممبر سوشل میڈیا عقیل پرویز منتخب ہوئے ، اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف اور نومنتخب ممبر قومی اسمبلی نورالحسن تنویر نے منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ، نومنتخب عہدیدران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ نوٹوں اور لوٹوں سے تھا۔پاکستان کے غیور عوام نے اربوں روپے ٹھکرا کر میاں نواز شریف کا ساتھ دیکر پی ٹی آئی کے لوٹوں کو مسترد کر دیا، عوام نے ہمیں ووٹوں کی طاقت سے کامیابی دلائی اورمفادپرستوں اورمیاں نوازشریف کودھوکہ دینے والوں کوعبرتناک شکست دی وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ اورباعث فخرہیں انہوں نے کہاکہ مخالفین نے ہمیں شکست دینے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے عوام سے جھوٹ بولاگیالیکن خدا نے ہمیں عزت بخشی جس میں عوام نے بھرپورساتھ دیاانکی محبت کوکبھی نہ بھولوں گا ، انشا اللہ ہمیشہ خدمت کومشن بنائونگا، دولت کے سوداگروں نے ووٹرز کو کئی سہانے خواب دیکھانے کی ناکام کوششیں کیں مگر ہماری باشعور عوام نے انہیں مسترد کردیااور ہمارے مخالین کو عبرتناک شکست دے کر نواز شریف سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے،انشا اللہ میاں برادران کی قیادت میں ملکی ترقی و خو شحالی اور عوامی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ،آخر میں Pmln Bahrain کے تمام نومنتخب عہدیداروں نے پارٹی قیادت خصوصی طور پر جناب محترم چوہدری نورالحسن تنویر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قومی اسمبلی کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔