راولپنڈی(انیل یوسف سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی حلقہ پی پی 6کے سینکڑوں کا رکنوں کا غز ہ پر اسرائیلی حملے کے خلا ف زبر دست احتجاجی مظاہر ہ امر یکی و اسرائیلی پر چم نذ ر آتش کا رکنوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلا ک کر دی اسرائیلی مظالم بر بریت کے خلاف احتجاج تفصیلا ت کے مطا بق پا کستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی 6کے کا رکنوں کا غزہ پراسرائیلی حملے اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے سینکڑو ں کا رکنوں کا احتجاجی مظاہر ہ جس کی قیا دت تحریک انصاف کے رہنما ساجد علی قریشی،ہا شم خا ن ،شفیق عبا سی ،عدیل گجر ،ریحان افتخار ،فیصل ستی ،شعبان عا جز ،مشال خان ،عاصم محمود راجہ گلفراز اور دیگر رہنما نے کی جلوس کا آغاز پی ٹی آئی سیکرٹر یٹ شکر یا ل سے ہو ا شر کا ء جلوس احتجاجی بینر زاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے مختلف علا قوں سے ہو تے ہو ئے واپسی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچے اس مو قع پر احتجاجی مظاہر ین سے خطاب کر تے ہو ئے ساجد علی قریشی نے کہاکہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے فلسطینیوں پر بڑ ھتے ہو ئے مظالم کے خلا ف انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خا موشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ امر یکہ اور یورپی ممالک اسرائیل کی پشت پنا ہی کر رہے ہیں انہوں نے عالمی طاقتوں سے مظالم بند کروانے کا بھی مطالبہ کیا بعد از مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہو گئے۔