سرگودہا ( )کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب کی کوششوں سے ڈی سی او سرگودہا دانش افضال کی سرپرستی میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شہر کی تزئین وآرائش اور زیبائش کے کام کا آغاز کر دیاہے ۔ اس مقصد کیلئے پی ایچ اے کو اب تک بیس کروڑ کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ۔ پی ایچ ا ے کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں طاہر جمیل کے مطابق ابتدائی طو رپر سرگودہا شہر کے داخلی راستوں پر خوبصورت ماڈل تعمیر کئے جارہے ہیں جس میں لاہور روڈ پر کلمہ چوک جبکہ جھال چکیاں خوشاب روڈ پر بھی مونومنٹ کی تعمیر کی گئی ہے ۔ پی ایچ اے نے مختلف پارکوں میں گرین بیلٹس ‘ لانز ‘پلے لینڈ تعمیر کاکام بھی چیلنج سمجھ کر قبول کیا او راب تک رحمت اللعالمین پارک ‘ جناح پارک ‘ ٹاہلی چوک پارک نیوسٹیلائٹ ٹاؤن ‘ بلاک ڈی پارک سٹیلائٹ ٹاؤن ‘ اقبال کالونی پارک کے علاوہ کئی دیگر پارکوں کی تزئین وآرائش اور تعمیر کا کا م شروع کیا ہواہے ۔ جس میں سے جناح پاک ‘ رحمت اللعالمین پارک اورٹاہلی چوک پارک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ ان پارکوں میں عوام کی سہولت کیلئے بینچز ‘ کینوپیاں ‘ میٹھے پانی کی سہولت فراہم کی ہیں ۔ پی ایچ اے سرکٹ ہاوس تا کچہری روڈ کے اطراف میں گرین بیلٹس ‘ماحول دوست پودوں او ردرخت اگانے میں مصروف عمل ہے ساتھ ہی جیل روڈ کے ساتھ گرین بیلٹس تعمیر کرنے پر بھاری فنڈز خرچ کررہی ہے ۔پی ایچ اے ابتدائی طو رپر ٹی ایم اے ‘محکمہ جنگلات وتعمیر اور شاہرات کے عملہ کی خدمات استعمال کر رہی ہے جبکہ کچھ ورک چارج ملازمین اورمشینری استعمال کر رہی ہے ۔ پی ایچ اے نے سابقہ توپ کو جیل روڈ پر پولیس لائن چوک میں منتقل کر کے توپ چوک کی نئے سرے سے تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جہاں شاندار یادگار تعمیر کی جارہی ہے جبکہ کمشنر ہاؤس چوک میں گھنٹہ گھر کی تعمیر خوبصورت اور دلکشی کاباعث ہے ۔ پی ایچ اے نے کلب چوک پر چھ ستمبر 2016کو یادگار شہداء پی اے ایف بیس کی تعمیر کی ۔