لاہور : وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرImran-Khan-400x300 لاہور پہنچ گئے. وزیراعلی ہاوس لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اس دوران وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی. بعد اذاں عمران خان کی زیر صدارت بیوروکریسی اجلاس بھی منعقد ہو گا

وزیر اعظم کے آج کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کا 100 روزہ پلان اور پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں شامل ہے، وزیراعظم نے  پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں 100 روزہ پلان اور بلدیاتی نظام پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم معالات پر غوروحوض کیا گیا۔ وزیراعظم سے نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی کی ملاقات بھی طے ہے۔  وزیراعظم بعد ازاں بیوروکریسی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔