سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمہ کی سماعت کرے گا، کپتان کا خود بھی عدالت جانے کا فیصلہ۔اسلام آباد: تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی تھی کہ پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دیا اور وزیر اعظم کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔ وطن پارٹی نے پاناما لیکس کی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی سے کرانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل فل بینچ پانچوں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے معاملے کی سماعت کرے گا