کوٹلی…کوٹلی آزادکشمیر لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹرکے مختلف علاقوں پربھارتی فوج کی صبح سے وقفے وقفے سے بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4خواتین زخمی ہو گئیں۔کوٹلی آزادکشمیر لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں پر بھارتی فوج کی طرف سے صبح ساڑھے 5 بجے سے وقفے وقفے سے بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نکیال محمد ایوب کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ بار ی سے 4خواتین زخمی ہو ئی ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے تحصیل اسپتال نکیال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی فوج کی طرف بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس ہے لوگ گھروں میں محسور ہوکر رہ گئے ہیں۔