ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )ننکانہ صاحب میں 45ای ایس ٹی اساتذہ کوان سروس ترقی دے کر ایس ایس ٹی بنا دیا گیا ا ، انجمن اساتذہ پنجاب کی طرف سے اساتذہ کی ان سروس ترقی میں بھرپور کردار اداکرنے پر ڈپٹی کمشنر سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ پنجاب ضلع ننکانہ صاحب کے وفد نے ضلعی صدر محمد اختر سیال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سائرہ عمر ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی محمد افتخار حسن بٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رانا احتشام الحق اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ جاوید اقبال بابر سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی اور انہیں ای ایس ٹی گریڈ 14 کے اساتذہ کو ان سروس پروموشن کے تحت ایس ایس ٹی گریڈ 16 میں ترقی دلانے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اساتذہ برادری کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد اختر سیال نے کہا کہ دیگر اساتذہ کی طرح ای ایس ٹی اساتذہ کا بھی حق تھا کہ انہیں محکمانہ قوانین کے مطابق ان سروس ترقی دی جاتی اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے بھرپور اور ذمہ درانہ کردار ادا کرتے ہوئے محکمانہ ترقی کمیٹی کو اپنا کام جلد مکمل کرنے کی ہدائیت کی جس پر ای ایس ٹی اساتذہ سمیت تمام اساتذہ برادری ڈپٹی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے افسران کے شکر گزار اور ان کے لئے دعا گو ہیں ۔Teacher Protest 02-06-2017