ننکا نہ صاحب(زاہد اعوان ) مسلم لیگ (ق) کے کے رہنما حلقہpp172کے امیدوار جی کیو علوی نے کہا ہے کہ قومی چوروں کوبے نقاب کرکے ان کا بے رحم احتساب یقینی بنانا موجودہ حالات کا اہم تقاضا ہے بڑے بڑے نام نہاد پراجیکٹ کی آڑ میں ملک و قوم کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے جس ملک میں کئی ملین انسانوں کو دو وقت کی روٹی اور بیماروں کودوا میسر نہ ہووہاں مفت لیپ ٹاپ تقسیم میٹرو بس اور اورنج ٹرین کیلئے کئی اربوں روپے کی شاہرائیں اور پل تعمیر کرنا یہ وسائل کا ضیاع نہیں تو اور کیا ہے عوام اپنا پیٹ کاٹ کر ٹیکس ادا کرتے ہیں لہذا قومی و سائل میں نقب لگانے والے چوروں کو سخت سزا دی جائے جی کیو علوی نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں پنجاب میں شیر کا شکار کرنے کے لئے اپو زیشن کو اکٹھا ہونا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب جے آئی ٹی کی وجہ سے شیر کی نکلنے والی چیخیں پوری قوم کو سنائی دیں گی کیونکہ اب معصوم بننے کی اداکاری نہیں چلے گی حکمرانواں کا یوم حساب قریب آچکا ہے عوام2018میں جھوٹے وعدے کرنے والوں سے خوب انتقام لے گی جی کیو علوی ننکا نہ صاحب و گردو نواح سے آئے ہوئے کارکنان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سینئر صحافی ملک زاہد اعوان اور دیگر پرنٹ و الیکڑونک میڈیا کے نمائیندے موجود تھے