IMG-20160709-WA0067)مسقط – ( بیورورپورٹ ) نماز جنازہ کیلئے عبدالستار ایدھی کا جسد خاکی ملٹری گن کیرج وہیکل پر لایا گیا جبکہ وہ یہ قومی اعزاز پانے والی تیسری شخصیت بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ہفتے کی دوپہر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالستار ایدھی کا جسد خاکی ملٹری گن کیرج وہیکل پر لایا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع تھا جب ایسا کیا گیا۔ اس سے قبل قائداعظم اور ضیاء الحق کا جسد خاکی ان کے نماز جنازہ میں ملٹری گن کیرج وہیکل پرلے جایا گیا تھا۔ عبد الستار ایدھی یہ قومی اعزاز پانے والی تیسری شخصیت بن گئے۔