بارکھان(نامہ نگار)وائس آف ینگز ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی(رجسٹرڈ) بغاﺅ کے چئیرمین عبدالرزاق کھیتران ،جنرل سیکٹری محمد یونس کھیتران، و دیگر index عہدیداران و رضاکاران نے خدمت خلق فاو¿نڈیشن انٹرنیشنل کے چےئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کو ولرڈ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان میں عوام کی فلاح و بہبود‘تعلیم ‘صحت‘ بلوچستان میں ایمبولینس سروس اور دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی پر بلوچستان کے بہترین عوامی رضاکار کے ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تقریب میں پاکستان بھر سماجی رہنماو¿ں نے شرکت کی ‘ بلوچستان میں سماجی خدمات پر نعمت اللہ ظہیر کو ایوارڈ سے نوازا جانا ب بلوچستان بھر کے لئے قابل فخر ہے ۔انہوں نے مزید نعمت اللہ ظہیر کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ نعمت اللہ ظہیر کو ایوارڈ سے نوازنا صوبے کیلئے اعزاز کی بات ہے اوراسے خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاو¿نڈیشن نے بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود اور دیگر شعبوں میں سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے صوبے میں خدمت خلق کو اپنا شعار سمجھا جسے عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔190645_144959598899815_8198490_n