خوشاب ( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کےKB 1 ساتھ ساتھ نجی شعبہ میں قائم تعلیمی ادارے ملک میں فروغ تعلیم کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان اداروں کی زیادہ سے زیادہ سرپرستی سے تعلیم کے شعبہ میں بہتری آئے گی اس سلسلے میں سماجی تنظیموں کا شعبہ تعلیم میں زیادہ سے زیادہ کردار بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سماجی تنظیم کے زیر انتظام ضلع خوشاب کے مختلف نجی سکولوں کے اساتذہ اور ہونہار طالب علموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایوار ڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیڈی مایہ ایمرس نے کہا کہ سماجی تنظیم کی طرف سے اساتذہ اور طالب علموں کو ان کی نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ دینا قابل تحسین ہے اس موقع پر سماجی تنظیم انٹر پارلیمنٹری یونین کے ضلعی صدر عطاء الرحمن ربانی اور ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ نبیلہ ملک نے بھی خطاب کیا