موٹرسائیکل ،موبائل ونقدی چھیننے والاڈکیت گینگ گرفتار10موٹرسائیکل ایک لاکھ روپے برآمد ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سٹی ایریا میں آئے روز موٹرسائیکل چوری وموبائل نقدی چھیننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی کی زیر نگرانی ،ایس ایچ او ساجد شہید حافظ نوید اکرم ، اے ایس آئی محمد سرفراز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ ٹیم نے دن رات محنت کرکے معصوم شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، موبائل ونقدی چھیننے والا ڈکیت گینگ سرغنہ محمد یارعرف یارو چدھڑ کو تمام ساتھیوں ۱۔ محمد عمران ۲۔ احمد حسن سکنائے جھاوریاں، ۳۔ عمر دراز سکنہ بھلوال ، ۴۔محمد ندیم سکنہ کولوال ، ۵۔ جاوید اقبال سکنہ 103جنوبی ، ۶۔ محمد عمران سکنہ بلاک ڈی ایس ٹاون ، ۷۔ توصیر عباس سکنہ ماڑی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے10موٹرسائیکل اور ایک لاکھ روپے نقدی مسروقہ شدہ برآمد کرلیے۔ اس موقع پر اے ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سرگودھا پولیس اپنی اس ذمہ داری سے پوری طرف آگاہ ہے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔اس کا ثبوت کم عرصہ میں تھانہ ساجد شہید کے اندر دوسری بڑی کاروائی ہے مجھے اس پر فخر ہے مزید گینگز پر کام جاری ہے سرگودھا سٹی ایریا کو کرائم فری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے