(آفن باخ ( اردو لائن نیوز نیٹ ورک
ملک کی سلامتی اور ترقی اولین ترجیح ہے شہید بھٹو اور شہید بی بی کی ملک کے لئے لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار پی پی جرمنی نے آفن باخ میں منعقد ایک اجلاس میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کے لئے سوچنا ہے سیاسی وابستگیاں اس کے بعد ہیں ۔
سیکریٹری جنرل پی پی جرمنی فاروق چوہدری نے تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز پر کیا جس کے بعد مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور خالد ابراہیم کے لئے دعائے مغفرت کی گئ اور ملک کے لئے ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں پی پی کے یوم تاسیس اور اور شہید بی بی کی کی برسی کے پروگرامز کو ختمی شکل دی گئ جس کے مطابق برسی کی مرکزی تقریب برلن جبکہ حسب سابق صوبہ ہیسن میں بھی شہید بی بی کی برسی منعقد کی جائے گی ۔
صدر پیپلز پارٹی جرمنی سید زاہد عباس شاہ کی جانب سے جرمنی میں تنظیم سازی کی مفصل رپورٹ پیش کی گئ شرکاء نے برسی کی تقریب اور دیگر تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کو دہرایا اور امید ظاہر کی کے ان کی قیادت میں پارٹی دوبارہ 1970 والی پوزیشن پر واپس آ جائے گی ۔ اجلاس میں صدر سید زاہد عباس شاہ ۔ جنرل سیکریٹری فاروق چوہدری ۔ نائب صدر علی اکرم ۔ صوبہ ہیسن کے صدر راجہ ایاز احمد ۔ سابق صدر صوبہ ہیسن راسد نسیم مرزا ۔ سابق جنرل سیکریٹری اعجاز چوہدری ۔ چوہدری مظہر ۔ چوہدری رحمت ۔ تراب الحسن ۔ امتیاز گجر ۔ارشد مناف ۔ ایم سہیل اور قاضی پرویز شامل تھے