راولاکوٹ ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، اے این این ) عیدالاضحی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ملک بھر کے سرکاری دفاتر اور سکول آج ( پیر کو ) دوبارہ کھل جائیں گے۔ عیدالاضحی کے موقع پرکی جانے والی عام تعطیلات کے بعد پیر کو سرکاری دفاتر اور اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔ عید الاضحی اپنے آبائی علاقوں میں منانے کیلئے جانے والے لوگ اتوار کو ہی ڈیوٹی والی جگہوں پر پہنچنا شروع ہوگئے ۔یاد رہے کہ آزادکشمیر سمیت صوبائی حکومتوں نے 15سے 18اکتوبر تک عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیل تھی۔اتوار کی عید کی چھٹیاں گزار کر واپس جانے والوں کا اڈوں پر بے تحاشا رش رہا ،رش کے باعث کئی لوگوں نے گاڑیوں کے چھتوں پر سوار ہو گئے ۔