اٹک( دانش سلیم سے) ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ( ن) محمد سلیم شہزاد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ معروف تبلیغی مبلغ جنید جمشیدکی شہادت بہت بڑا قومی سانحہ ہے ان کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا،انہوں نے ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ کیلئے وقف کر دی تھی ،وہ انتہائی مخلص ،ملنسار انسان تھے ،انہوں نے حویلیاں کے نزدیک پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ موت کا ایک وقت متعین ہے اس حادثے پر جتنا افسوس کیا جا ئے کم ہے انہوں نے معروف نعت خواں جنید جمشید اوراُن کی اہلیہ ، ڈی سی او چترال سمیت حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبرو جمیل کی دعا ہے۔