بحرین ( اردو لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن بحرین نے جشن آزادی مبارک کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل جفیر میں کیا جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان محترم جناب مراد علی وزیر صاحب تھے ۔ قومی جذبے سے سرشار پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرکے تقریب کو کامیاب بنایا اس موقع پر سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے باہمی اتحاد و یکجہتی کو قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی و خوشحالی اسی طرح ممکن ہے ۔
اس پروقار تقریب میں سینیئر نایئب صدر افتخار احمد ملک ، جنرل سیکرٹری ندیم حفیظ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیصل محمود ، ملک نثار احمد ، رشید حاکسار نے خطاب کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائص انفارمیشن سیکرٹری شکیل احمد نے احسن طریقے سے سے انجام دینے ۔
مشہور مقامی گلوکار فرخ علی خان نے اپنے فن سے حاضرین محفل کا لہو گرمایا اور خوب داد وصول کی ۔
آخر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ڈینر کے بعد شاندار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔
مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس پروگرام نے پاکستان کی یاد تازہ کردی ہے اور اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں ۔

اس کامیاب تقریب کے انعقاد کا سہرا تمام ٹیم پاکستان مسلم لیگ ن بحرین کے سر جاتا ہے جنہوں نے باہمی تعاون اور ان تھک محنت سے اپنےپروگرام

کو کامیاب