FB_IMG_1468852278948FB_IMG_1468851383737FB_IMG_1468851379483مسقط ( ڈاکٹر میاں ندیم سے) ممبر کشمیر کونسل اور پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر سے عمان کے صدر اور اوورسیز فائل انٹرنیشنل نیوز پیپر کے ڈائریکٹر  میر محمد یونس عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے راولپنڈی،  آر آئی سی میں زیر علاج ہیں. ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنائی۔پی وائی او مسقط/ عمان کے صدر سردار کامران الٰہی نے راواپنڈی امراض قلب ہسپتال میں جا کر میر یونس کی تیمارداری کی ، تیمارداری کے بعد سردار کامران الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر یونس کا آپریشن کامیاب ہوا جس پر کارکنان پیپلز پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں اور استدعا کرتا ہوں کہ میر یونس کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے الیکشن کا اعلان ہوتے ہی میر یونس نے آزادکشمیر بھر بالخصوص مظفر آباد میں بھر پور الیکشن مہم چلا کر مخالفین کی نیندی حرام کر دیں۔میر یونس نے پیپلز پارٹی کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیا، نہ آرام کو دیکھا نہ اخراجات کو دیکھا۔ انتھک اور مسلسل جدوجہد کے باعث میر یونس کی صحت کافی کمزور ہو گئی جس کے بعد انھیں عارضہ قلب کی شکایت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹرز نے میر محمد یونس کو سٹڈز ڈال کر جلد صحتیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔دعا ہے کہ میریونس جلد صحت یاب ہو کر اپنی عوام کے درمیان ہونگے.