مسقط – پاکستان سوشل کلب مسقط کے ہال میں عبدالستار ایدھی اور عمر فاروق اقبال شاه کهگہ کے لئے قرآن خوانی و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ہے.

مسقط ( بیورو رپورٹ ) پاکستان سوشل کلب عمان کے جنرل سیکرٹری محمد زعیم کی اطلاع کے مطابق  عمان، مسقط میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج بروز اتوار بعد از نماز عصر تقریبا” شام پانچ بجے تا نماز مغرب تک مرحومین سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی صاحب اور پاکستانی سفارتخانہ مسقط کے اسسٹنٹ پاسپورٹ،  عمر فاروق اقبال شاه کهگہ صاحب کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام بمقام دفتر “پاکستان سوشل کلب عمان نزد ( کوسٹا کافی ہاؤس ) فسٹ فلور بلڈنگ نمبر 624 ، بلاک نمبر 127، سی بی ڈی ایریا روئ میں کیا گیا ہے. تمام اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی ودیگر معزز حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.

وقت کی پابندی کا خیال رکھنا ضروری ہے.