مسقط – فخر پاکستان اور انسانیت کے مسیحا مرحوم عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج شام ساڑھے آٹھ بجے الفلج ہوٹل روئ میں تعزیتی سیمنار منعقد کیا جا رہا ہے.

مسقط  ( ڈاکٹر میاں ندیم سے ) عمان کے دارالخلافہ مسقط روئ میں فخر پاکستان اور انسانیت کے مسیحا مرحوم عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے القصابی ٹریولز اینڈ ٹورازم کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر شاعر ناصر معروف اور مسقط بیچ ٹریڈنگ ایل ایل سی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اسلم نواب کے اشتراک سے مقامی ہوٹل الفلج کے المیرانی ہال میں 23 جولائی بروز ہفتہ کو شام ساڑھے آٹھ بجے سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے. جس میں معروف شعرائے کرام اور ادیب حضرات مرحوم عبدالستار ایدھی کو اپنے اپنے کلام سے خراج عقیدت پیش کریں گے. سمینار کی انتظامی کمیٹی کے ارکان ناصر معروف، اسلم نواب اور سید آفتاب گیلانی کی طرف سے سیمینار میں شرکت کے لئے عمان مسقط میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کے اہم رہنماؤں، شاعروں، ادیبوں اور معروف سماجی و کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے. سمینار کے منتظمین میں سے ناصر معروف نے بتایا کہ سمینار کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. جس میں معروف شعرائے کرام اور ادب سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی.