30715239_140254696817798_3675191978696701664_nبارکھان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان ڈاکٹر نیاز احمد بگٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔انہوں نے سول ہسپتال بارکھان کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کے مسائل بھی سنے اور موجود تمام سٹاف کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ آنےوالے تمام نادار مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔کیونکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کا کام دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔اللہ پاک نے ہمارے ذمہ جو کام لگایا ہے اس سے ہمیں معاوضہ بھی ملتا ہے اور اگر نیک نیتی سے کام کیا جائے تو ہماری آخرت بھی سنور جائے گی۔انہوں نے سول ہسپتال کی صفائی پر معمور اہلکاروں کو ہدایت کی صفائی نصف ایمان ہے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں محکمہ صحت میں موجود مسائل کو حل کر سکوں ۔میں نے ضلع میں موجود کچھ بی ایچ یوز کا دورہ بھی کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔انہوں نے سول ہسپتال بارکھان کے ایم ایس ڈاکٹر شیرزمان کھیتران کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بارکھان کہ علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ ایسے شخص یہاں موجود ہے جو دل وجان سے اپنے علاقہ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ہم سب مل کر ہی محکمہ صحت کے تمام مسائل کو حل کر سکیں گے۔