پشاور (اردو لائن) ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جان بحق ہو گیا۔مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن زینت اللہ جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کی گئی۔لاش طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔