لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے انکم ٹیکس وصولی کے ایف بی آر کے نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا

لاہور.(ثاقب راٹھور)  لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے انکم ٹیکس وصولی کے ایف بی آر کے نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھیلوں کے فروغ کا قومی ادارہ ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 236 اے کے تحت ٹیکس کا نفاذ افراد کی آمدن پر ہوتا ہے، ایف بی آر نےغیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد پر40 کروڑ ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس بھجوایا۔ عدالت نے نوٹسز پر عمل درآمد روکتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا