ریسکیو کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ برانڈرتھ روڈ پر رنگ بیلیٹ کے گودام میں آگ پرقابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیم کا آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں آگ نے شدت اختیار کر لی تو حکام نے کیمیکل فیکٹری کے گرد ونواح میں واقع عمارتوں کو حکام نے خالی کروادیاجس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیوکی چار گاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے ایک گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔آگ کے باعث بند روڈ پر ٹریفک کا شدید دباو رہا جس کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑا ۔ ابتدائی طور پر آگ لگنےکی وجہ شارٹ سرکٹ قرار بتائی جا رہی ہے ۔