لالہ موسیٰ(فرحان بیگ) اٹک سے صادق آباد کی باتیں کرنے والوں کی زبان لالہ موسیٰ کا نام آتے ہی کیوں رک جاتی ہے لالہ موسیٰ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کامصنوعی اتحاد بھی پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکا ہے انشاء اللہ لالہ موسیٰ میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا ہو گا ان خیالات کا اظہار شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پٹرولیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس کو آمریت کے بد ترین دور میں ختم نہیں کیا جا سکا ہے جب بھی اس پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے یہ جماعت پہلے سے بھی زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری اور کائرہ برادران کی قیادت میں پیپلز پارٹی دوبارہ بے مثال کامیابی حاصل کرے گی اٹک سے صادق آباد کی باتیں کرنے والوں کی زبان لالہ موسیٰ کا نام سامنے آتے ہی کیوں رک جاتی ہے جس طرح پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں لالہ موسیٰ میں کامیابی حاصل کی ہے انشاء اللہ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں بے مثال کامیابی حاصل کرے گی اور ہم لالہ موسیٰ سمیت ہر جگہ سے سرخرو ہوں گے