real-way-stationلالہ موسیٰ(فرحان بیگ) لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن کی بجلی عدم ادائیگی پر واپڈا نے منقطع کر دی تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن کی بجلی کا کنکشن عدم ادائیگی پر واپڈا لالہ موسیٰ نے کنکشن منقطع کر دیا ہے کنکشن کٹنے سے ریلوے اسٹیشن اور تمام مقامات پر اندھیرا چھا گیا ہے اور مسافروں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے لالہ موسیٰ ریلوے کی غفلت اور بل جمع نہ کروانے کی سزا
مسافروں کو مل رہی ہے مسافروں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے