لالہ موسیٰ(سید علی فرقان کاظمی) لالہ موسیٰ جنرل راحیل شریف کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جس پر ہم ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار افتخار احمد زرگر سرپرست پریس کلب لالہ موسیٰ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں کر کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کیلئے جوکام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف قوم اور فوج کے مورال کو بلند رکھیں گے اور ملک دشمنوں کے خلاف پاک فوج اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے گی اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کر کے ملک میں حقیقی امن و امان قائم کرے گی