لالہ موسیٰ(فرحان بیگ) لالہ موسیٰ بدھوکالس،محلہ اسلام پورہ،باغ سیداں۔رحمت پورہ،چک سندھاریہ میں گرلز ہائی سکول نہ ہونے سے اہل علاقہ شدید پریشان،علاقے کی بچیاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور دراز کے سکولوں میں جانے پر مجبور ہیں جبکہ علاقہ کی اکثریتی بچیاں گرلز ہائی سکول موجود نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے محروم رہ جاتی ہیں اس لئے علاقہ کی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جلد ازجلد گرلز ہائی سکول قائم کیا جائے اور چوہدری جعفر اقبال ایم این اے علاقہ میں گرلز سکول قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ایک سروے کے دوران متعدد افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے ہمارے علاقے کی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گرلز ہائی سکول قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ہماری بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے لالہ موسیٰ کے ہائی سکولوں میں جانا پڑتا ہے اور دور ہونے کی وجہ سے بچیاں اپنا تعلیمی سلسلہ منقطع کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں اس لئے جلد از جلد اس علاقے میں گرلز ہائی سکول قائم کیا جائے تا کہ علاقے کی بچیاں بھی تعلیم حاصل کر سکیں