358804_75222355اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرویز رشید کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو، ایک درباری فارغ ہو گیا۔ ایک باہر بھاگ گیا جبکہ دیگر ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ Mubarak to nation! 1 darbari sacked, the other flees & the rest start trembling as they look over their shoulders! NS s darbar disappearing! — Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2016 اس سے قبل بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ انگریزی اخبار کی پلانٹڈ سٹوری کے معاملے پر کسی درباری کی قربانی منظور نہیں کریں گے۔ شاہی خاندان کی طرف سے خبر لیک کی گئی تھی۔ سب کو پتہ ہے کون سے نام ملوث تھے۔ کپتان آج صوابی انٹرچینج پر جلسے سے خطاب کریں گے، آنے جانے کا پلان تیار کر لیا گیا