اسلام آباد ( اردو لائن نیوز نیٹ ورک ) پی ٹی آئ رہنماء راجہ امجد نواز نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی جناب سرور خان سے معلاقات کر کے انہیں نئ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی انہوں معلاقات میں خصوصی طور پر فرینکفرٹ سے PIA کی فلائٹس بحالی پر زور دیا اور کہا کہ ایک وقت تھا جب فرینکفرٹ سے روزانہ PIA کی فلائٹس پاکستان کے لئے اڑا کرتی تھی اور تارکین وطن ہمیشہ اپنی ایئرلائن کو ترجیح دیتے ہوئے اسی پر سفر کرنا پسند کرتے تھے مگر بدقسمتی سے انتظامیہ کی نااہلی اور عدم دلچسپی سے قومی ایئر لائن اپنا سفر جاری نہ رکھ سکی ۔ راجہ امجد نواز نے پاکستانی کمیونٹی کے ایماء پر وفاقی وزیر سے پر زور مطالبہ کیا کہ فرینکفرٹ سے PIA کی فلائٹس بحال جلد از جلد بحال کی جائیں ۔ وفاقی وزیر نے ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کو حال کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں جرمنی میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات کا احساس ہے اور ان کا یہ جائز مطالبہ ترجیحی بنیادوں پر بہت جلد پورا کیا جائے گا جس پر راجہ امجد نواز ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی