اٹک (دانش سلیم سے ) خوشبوؤں کے شہر میں بے گناہوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک ہے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خون کی ہولی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے انسانیت دشمن داعش دنیا کے امن کو تہہ بالا کرنا چاہتی ہے بین الاقوامی طاقتیں مل کر داعش کا خاتمہ کریں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن و سینئر صحافی جبار احمد نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیرس میں کھیل و ثقافت کے پروگراموں میں حملے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے داعش توہین رسالت کو بہانا بنا کر فرانس کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں بند کرے اس سے اسلام او رپوری دنیا کے مسلمان بدنام ہورہے ہیں توہین رسالت میں فرانس حکومت اور بے گناہ عوام کا کوئی دخل نہیں اس لیے فرانس کے پُرامن عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بناناپوری انسانیت کا قتل عام ہے جس کی اہل پاکستان پرزور مذمت کرتے ہیں ۔