ساہیوال/ سرگودھا( ) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈاکٹر عرفان فرید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دور ہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحیح معنوں میں صحت کے لئے گذشتہ چھ ماہ سے 50 لاکھ روپے فی کونسل دئیے جا رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ڈیڈ لانگ لیبارٹریز میں جدید مشنین نصب کی گئی ہیں ۔ تحصیل ساہیوا ل سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کیا جارہا ہے جبکہ ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے کیونکہ صحت مند معاشرہ کے لئے طبی سہولتوں کی فراہمی بہت ضروری ہے اس سے قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے مختلف شعبوں کو چیک کیا گیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسلم چوہدری ۔ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل ساہیوال ڈاکٹر قاضی سہیل اصغر ‘ نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال، اللہ بخش صدیقی ودیگر ڈاکٹر ز وعملہ موجود تھے انہوں نے تحصیل ہسپتال ساہی وال کے ایم ایس ڈاکٹر اسلم چوہدری ودیگر عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا