جرمنی:عنصر بٹ صدر پاکستان یورپ فیڈریشن فرینڈشپ کی یونان کے جنرل جورجیوز سے ہلٹن ہوٹل میونخ میں ملاقات ،بین الاقوامی حالات حاضرہ پر گفتگو ہوئی ، خصوصی طور پر کشمیر ایشو زیر بحث رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونخ کے ہلٹن ہوٹل میں عنصر بٹ صدر پاکستان یورپ فیڈریشن فرینڈشپ نے یونان کے جنرل جوزجیوز سے ملاقات کی اور کشمیر ایشو زیر بحث رہا، جس میں حالیہ دنوں پلوامہ میں ہونے والی دہشت گردی اور بم دھماکوں پر بھارتی کردار سے پردہ اٹھایا گیا اس بات پر زور دیا گیا کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں مگر بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے اورآئے روز وہاں پر تحریک آزادی کے جوانوں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی