فرینکفرٹ جرمنی( اردو لائن نیوز نیٹ ورک ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے صدر عنصر بٹ نے گزشتہ روز پاکستان سے تشریف لائے ہوئے چئیرمین بلدیہ لالاموسی ندیم اصغر کائرہ کے اعزاز میں فرینکفرٹ کے وسط میں واقع مشہور ترکش ریسٹورنٹ اناتولیہ میں پر تکلف اعشاعیہ کا اہتمام کیا۔ چوہدری پرویز آف کائرہ بھی ندیم اصغر کائرہ کے ہمراہ تھے جبکہ اعشائیہ می علی اکرم ۔جمیل احمد اور اصغر مرزا بھی عنصر بٹ کی جانب سے مدعو تھے ۔ ندیم اصغر کائرہ نے تکلف اعشاعیہ کا اہتمام کرنے پر عنصر بٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور مہمان نوازی ہمیں مدتوں یاد رہے گی