359323_22775385-1اسلام آباد  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی منفی سیاست سے باز آجائیں ، عالمی اداروں کے مطابق دھرنے نہ ہوں تو پاکستان معیشت مزید تیزی سے ترقی کریں ۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ارکان کابینہ سے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ابھی تک 126 دن کے دھرنے اور عدالتی کمیشن کے فیصلے پر معافی نہیں مانگی ، عوام نے دھرنے اور دھرنے کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے، عوام نے ترقی اور خوشحالی کی پالیسیوں کی حمایت کی ۔ ان کا کہنا تھا دھرنے کے باعث چین کا تجارتی وفد دھرنے کے باعث اسلام آباد کی بجائے لاہور چلا گیا، آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے بھی پاکستان کی ترقی کی تعریف کی، عالمی اداروں نے دھرنوں کو ملکی ترقی کیلئے نقصان دہ قرار دیا ۔ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن روکنے پر چودھری نثار کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی حکمت قابل ستاش ہیں۔ وزیر داخلہ نے بھی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں اپنا فرض نبھایا