IMG-20160714-WA0070IMG-20160714-WA0063IMG-20160714-WA0056IMG-20160714-WA0075IMG-20160714-WA0067IMG-20160714-WA0069IMG-20160714-WA0064IMG-20160714-WA0071IMG-20160714-WA0054IMG-20160714-WA0073IMG-20160714-WA0074IMG-20160714-WA0060IMG-20160714-WA0072IMG-20160714-WA0049IMG-20160714-WA0047IMG-20160714-WA0046مسقط ( بیورورپورٹ- بشکریہ قمر ریاض  ) عمان میں ڈاکٹر ثروت زہرہ اور فیض محمد ریاض کے اعزاز میں پررونق فیملی افطار پارٹی کا اہتمام اور ان کو یادگاری سونیئر بھی پیش کی گئیں ڈاکٹر ثروت زہرہ اس دور کی اہم شاعرہ ہیں جن کی شاعری میں عورت کے دکھ ، مسائل اور جذبوں پر کھل کر بات کی جاتی ہے

عمان کی معروف سماجی شخصیت میاں محمد ریاض کے بیٹے فیض محمد ریاض نے رمضان گولف ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک سے 30بہترین گولفرز نے حصہ لیا ، فیض نے مسلسل تمام میچز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا

چاند رات میلہ پاکستان اسکول مسقط میں ہر سال سجایا جاتا ہے جہاں خواتین مہندی لگواتیں اور چوڑیاں پہنتی ہیں

یہ سب اہتمام پاکستان سوشل کلب کی طرف سے خاص طور پر پوری کمیونٹی کی خواتین اور بچوں کےلئے ہر سال کیا جاتا ہے !

میں نے زندگی سے زیادہ خوبصورت چیز آج تک نہیں دیکھی کئی رنگوں سے خوابوں تک نت نئے حوالوں تک ہم جڑے ہیں ان لوگوں سے جو کسی نہ کسی موڑ پر ہم سے ملتے ہیں اور ہماری زندگی کے نصاب کا ایک حصہ بن جاتے ہیں جنہیں ہمارا جب دل کرے یادوں کی زنبیل سے باہر نکال کر پڑھ سکتے ہیں اپنے پیاروں کو یاد کر سکتے ہیں ہوا تو گواہ ہوتی ہے جہاں بھی ہم جاتے ہیں جہاں بھی ہم رہتے ہیں وہ لفظ جو ہم ادا کرتے ہیں وہ احساس جو خوشبو بن کر ہوا میں حل ہو جاتے ہیں سب یہی کہیں ہیں ہمارے آس پاس کبھی مگر ہمیں خبر نہیں ہوتی اور پھر اک روز ہم کسی اداسی میں بیٹھے پرانی یادوں کو کسی کے نام سے یاد کرتے ہیں اور آس پاس کی ہر چیز مسکرانے لگتی ہے ۔

رشتے بھی زندگی کی دین ہوتے ہیں کچھ خون کے رشتے جو قبر کی دیواروں تک ساتھ چلتے ہیں اور کچھ خود دل سے بنائے ہوئے رشتے جو اکثر قبر کی دیواروں سے بھی آگے نکل جاتے ہیں ہماری حیات تک یا اس سے بھی کچھ آگے سمجھ نہیں آتی مگر یہ سلسلے چلتے ہی رہتے ہیں موضوع بنتے ہی رہتے ہیں ایک زنجیر بنتی ہے رشتوں کی جو سدا قائم رہتی ہے۔

میری زندگی میں بھی رشتوں کے بننے کا عمل جاری ہے ٹوٹنے کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے یا بہت کم ہے اللہ کا یہ احسان بھی کسی نعمت سے کم نہیں اور میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ہمیشہ اچھے لوگ ملتے ہیں دل والے محبتیں بانٹنے والے ’رجے پجھے اندروں بھاروں‘ ہر طرح سیراب یہی وجہ ہے شائد کہ مجھے کسی بھی قسم کی کوئی احساس کمتری نہیں اور برتری بھی نہیں کہ زندگی ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے کا نام ہے ایسا ہی ایک نام ڈاکٹر ثروت زہرہ کا ہے جنہیں میں بہن کے درجے پر دیکھتا ہوں اور ان سے تعلق پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ ڈاکٹر ثروت زہرہ گزشتہ دنوں عید سے ایک دن پہلے اپنی خالہ سے ملنے عمان تشریف لائیں تو ہم نے ان کے اعزاز میں فیملی افطار پارٹی کا اہتمام کیا اس کے ساتھ دگنی خوشی اس طرح بھی ہوئی کہ معروف سماجی شخصیت میاں محمد ریاض کے بیٹے فیض محمد ریاض نے رمضان گولف ٹورنامنٹ جیت لیا جس میں دوسرے ملکوں سے تیس (30) بہترین گولف کے کھلاڑی شامل تھے مگر فیض محمد ریاض نے مسلسل اس کے تمام میچز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ فیض محمد ریاض عمان میں گولف کے بہترین پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں اگر قومی سطح پر سر پرستی ملے تو وہ آگے چل کر ملک کا نام اور بہتر طریقے سے روشن کر سکتے ہیں۔ چیف گیسٹ چوہدری شوکت علی ( کونسلر سفارت خانہ پاکستان ) نے ڈاکٹر ثروت زہرہ اور فیض محمد ریاض کو یادگاری سوینئر پیش کئے گئے ۔ تقریب کا آغاز محمد یوسف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محمد یوسف مذہبی گفتگو کے حوالے سے علمی طور پر جانے جاتے ہیں۔ تلاوت کلام پاک کے بعد عمان کے معروف نعت خواں مرتضیٰ قادری نے نعت شریف پیش کی جسے بہت پسند کیا گیا۔ عمان کی معروف سماجی خاتون عذرا علیم نے اپنی خوبصورت نظامت سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے محترم چوہدری شوکت علی (کونسلر سفارت خانہ پاکستان ) نے اپنی خوبصورت گفتگو میں ڈاکٹر ثروت زہرہ اور فیض محمد ریاض کو عمدہ خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں ڈاکٹر ثروت زہرہ سے ان کی خوبصورت شاعری سنی گئی جس پر انہیں بہت داد ملی میرا ماننا ہے کہ ڈاکٹر ثروت زہرہ اپنے اس دور کی اہم شاعرہ ہیں جن کی شاعری میں عورت کے دکھ ، مسائل اور جذبوں پر کھل کر بات کی گئی ہے اور ان کے لفظ جب اوراق کے پنوں پر سامنے آتے ہیں تو اور بھی معتبر ہو جاتے ہیں۔

میں میزبان کے طور پر آخر میں ڈاکٹر ثروت زہرہ ، فیض محمد ریاض ، میاں محمد منیر (چیئرمین پاکستان سوشل کلب ) ، راجہ اخمت حیات راجہ (وائس چیئرمین پاکستان سوشل کلب )، چوہدری شوکت علی ( کونسلر سفارت خانہ پاکستان )، ڈاکٹر فضل الرحمان (کونسلر سفارت خانہ پاکستان)، شہزاد رضا ( اسپیشل ایڈیٹر ٹائمز آف عمان )، میاں محمد ریاض ( چیئرمین محمد ریاض گروپ ) ، چوہدری محمد اصغر ( ڈائریکٹر پاکستان سکول بورڈ ) ، محمد ضعیم اختر ( جنرل سیکرٹری پاکستان سوشل کلب عمان ) ، چوہدری محمد نواز ، ڈاکٹر سید شرف ، پیر آغا کیلاش ، (ڈاکٹر ثروت زہرہ ان کی شریک حیات ہیں )، محمد جنید ، ہر دلعزیز مروت احمد ، علیم انیس ، عذرا علیم ، مرتضیٰ قادری ، محمد یوسف ، اویس نواز ، فیصل نواز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری دعوت پر وہاں تشریف لائے۔

تقریب کے دوران ہی عید کا چاند نظر آنے کا اعلان ہو گیا تو عذرا علیم نے عید کے حوالے سے اشعار پیش کر کے خوب داد سمیٹی ! آخر میں طباق کی دلکش گیلری میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد خواتین نے پاکستان سوشل کلب کے چاند رات کو سجائے گئے میلے کا رخ کیا۔ یہ چاند رات میلہ پاکستان اسکول مسقط میں ہر سال سجایا جاتا ہے اور خواتین وہاں مہندی لگواتیں اور چوڑیاں پہنتی ہیں تو مرد حضرات باہر اسٹال پر حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں یہ سب اہتمام پاکستان سوشل کلب کی طرف سے خاص طور پر پوری کمیونٹی کی خواتین اور بچوں کے لئے ہر سال کیا جاتا ہے !!!